data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سوشل میڈیا پر معروف ہونے والے محنتی بچے احمد کو چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی۔ بلکہ مسکن چورنگی کے قریب اسٹوڈنٹ فوڈ اسٹریٹ میں کاروبار کے لیے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ احمد جیسے باہمت نوجوانوں کی سہولت کے لیے ہی فوڈ اسٹریٹ کا تصور متعارف کرایا گیا تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ روزگار میں بھی شریک ہو سکیں۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہم ایسے بچوں کا سہارا بنیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کا مقصد ان نوجوانوں کو عملی مدد فراہم کرنا ہے جو محدود وسائل کے باوجود آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر فواد نے کہا کہ اکثر یہ نوجوان جب کارٹس لے کر آتے ہیں تو چند گھنٹوں میں ہٹا دیے جاتے ہیں، ہمیں ایسا ماحول بنانا ہوگا جہاں ان کی حوصلہ شکنی کے بجائے مدد کی جائے۔احمد نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا میں تعلیم کے ساتھ کاروبار جاری رکھنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ لوگ میرا ساتھ دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فواد نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک