حکومت دستکاری مصنوعات کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وزیراعلٰی نے کہا کہ ایسا وقت تھا کہ جب ہمیں خریداروں سے ملاقات کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی، کیونکہ سیاح خود ہی کشمیر آکر ہمارے ہنر کو خریدتے تھے لیکن آج ہم اسی رشتے کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت دستکاری صنعت سے وابستہ ہنرمندوں اور عالمی خریداروں کے درمیان تاریخی اور براہِ راست تعلق کو از سرِ نو بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کشمیری دستکاری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچایا جا سکے اور تخلیق کاروں کو ان کو پہنچان اور فائدہ ملے۔ ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے سرینگر میں منعقدہ بین الاقوامی خریدار اور دستکاروں ملاقات 2025ء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کا اہتمام جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے ووُل اینڈ ووُلنس ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے اشتراک سے کیا تھا جو وزارت ایم ایس ایم ای کی اسکیم کے تحت معاونت یافتہ ہے۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسا وقت تھا کہ جب ہمیں خریداروں سے ملاقات کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی کیونکہ سیاح خود ہی کشمیر آکر ہمارے ہنر کو خریدتے تھے۔ آج ہم اسی رشتے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک نمائشی تقریب نہیں بلکہ مستقبل کی مسلسل سرگرمیوں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے محکمہ صنعت و حرفت پر زور دیا کہ وہ ان کاریگروں کو ترجیح دیں جو مالی مشکلات کی وجہ سے اب تک ان مواقع سے محروم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہنر ہے، ہمارے پاس مصنوعات ہیں، بس ضرورت ہے ان کو صحیح پلیٹ فارم پر لانے کی۔ واضح رہے کہ تقریب میں 7 ممالک اور ملک کے 7 ریاستوں کے 45 سے زائد قومی و بین الاقوامی خریداروں اور 100 سے زائد مقامی فروخت دستکاروں نے شرکت کی، جہاں اعلیٰ معیار کے 100 سے زائد ووُل اور ہنری مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے زور دے کر کہا کہ ان اقدامات کا فائدہ براہ راست کاریگروں کو ملنا چاہیئے اور کوئی اور ان کے کام کا کریڈٹ نہ لے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کاریگروں کو جدید رجحانات کو اپنانا ہوگا۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ صارفین کا ذوق مسلسل بدل رہا ہے اور اگر ہم جامد رہے تو پیچھے رہ جائیں گے۔ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے، چاہے وہ را مٹیریل بینک ہو، رنگوں کے مراکز ہوں یا ڈیزائن انوویشن سینٹرز۔ انہوں نے خریداروں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی موجودگی ہمارے لئے نہیں بلکہ یہاں موجود کاریگروں اور کاروباریوں کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ؛ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے
ویب ڈیسک : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا،مسافروں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے غریب ہی پس رہا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ روٹ کیلئے 50 روپے جبکہ میرپور، کراچی، کوٹلی کیلئے 200 سے 300 روپے اضافہ کردیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور
حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں روٹ پر 50 سے 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے 750، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کردیا گیا۔