---فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر تاجہ زئی اڈہ میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ لونگ خیل سڑک پر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناءاللّٰہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اہلکار

پڑھیں:

محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی:

محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں جھگڑے کے دوران سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت غلام ربانی اور ان کے بیٹے کی 35 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 48 سالہ عالیہ جاوید، 45 سالہ جاوید ان کی بیٹی 14 سالہ ماہم اور 12 سالہ بیٹا ابوبکر زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں اور ان کا آبائی تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان ملک فتح اور ان کے دو بیٹوں ملک وقاص اور ملک عاصم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

اعجاز پٹھان نے کہا کہ ملزمان، مقتولین اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان محرم میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  مقتول نجی آئل کمپنی سے ریٹائر ہوا تھا تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات بھی قلم بند کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی
  • ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،2ایکسائز اہلکار شہید ،ہوٹل مالک زخمی
  • ڈی آئی خان: درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائر اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
  • محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
  • دیر، دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی
  • لوئر دیر، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو بیٹی سمیت قتل کردیا
  • کراچی: رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس
  • لوئردیر: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو بیٹی سمیت قتل کردیا
  • لکی مروت، نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا