بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آتشزدگی، 10 طالبات شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بہاولپور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ڈویژن بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 طالبات بُری طرح جھلس گئیں۔
نجی چینل کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بہالپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10طالبات بُری طرح جھلس گئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ طالبات احمد پورشرقیہ میں امتحان دے کر واپس جارہی تھیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرکے وین میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق واقعہ ٹول پلازہ کے قریب وین میں موجود ایل پی جی گیس کے سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا۔
شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر بوم بوم آفریدی کے ایکشن کا انتظار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وین میں
پڑھیں:
باراک اوباما کی مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھری مبارکباد
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھرے الفاظ کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں اوباما نے لکھا کہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ مشیل اوباما سے شادی کرنا تھا۔ 33 برسوں سے میں ان کی طاقت، وقار اور عزم کو سراہتا آیا ہوں، اور یہ کہ وہ یہ سب کچھ انتہائی خوبصورتی سے نبھاتی ہیں۔ ہیپی اینیورسری !
The best decision I ever made was marrying you, @MichelleObama. For 33 years, I’ve admired your strength, grace, and determination — and the fact that you look so good doing it all. Happy anniversary! pic.twitter.com/YoV098JDS5
— Barack Obama (@BarackObama) October 3, 2025
واضح رہے کہ باراک اور مشیل اوباما کی شادی 3 اکتوبر 1992 کو شکاگو میں ہوئی تھی۔ دونوں کی 2 بیٹیاں ہیں، مالیا این اوباما اور نٹاشا اوباما (ساشا)۔
اوباما خاندان کو امریکا کی سب سے متاثرکن سیاسی اور سماجی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی فیملی کو ہمیشہ عوامی سطح پر مقبولیت حاصل رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باراک اوباما سابق امریکی صدر سابق خاتون اول شادی کی 33ویں سالگرہ مشیل اوباما