سمندر کنارے لنچ، احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر اور پاری گرل دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے گرم ہونے لگیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں احد رضا میر اور دنانیر مبین چند اور لوگوں کیساتھ کیلیفورنیا کے ایک ساحل کے کنارے لنچ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چکی ہے جس نے احد اور دنانیر کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ ویڈیو تھوڑی دھندلی ہے تاہم انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر احد رضا میر اور دنانیر مبین ہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Celebrity_edits (@celebrity_edits_____)
ان ویڈیو میں احد اور پاری گرل کیساتھ ان کے گھر والے یا دوست بھی موجود نظر آرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ احد رضا میر اور دنانیر ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ نے دنانیر کو سجل سے طلاق کے بعد احد سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احد رضا میر اور دنانیر
پڑھیں:
37 سالہ باڈی بلڈنگ اسٹار ہیلے مک نیف دنیا کو الوداع کہہ گئیں
امریکی خاتون باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی۔
سوشل میڈیا پر ہیلی میک نیف کے فالوورز کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی باڈی بلڈرز کی کم عمر میں اچانک موت ہوچکی ہے۔
Post Views: 18