سٹی42:  ماں مریم کی حکومت میں دس بچیاں گاڑی میں غیر قانونی ایل پی جی استعمال ہونے کے سبب جھلس گئیں، ایک بدقسمت زندہ جل گئی۔ یہ سٹوڈنٹس  جس وین میں بیٹھ کر   اگلے گریڈ میں پروموشن کا پیپر دینے کے بعد گھروں کو واپس جا رہی تھیں، اس کے مالک نے زیادہ  پیسہ کمانے کی ہوس میں وین کے اندر ایل پی جی کا ناقص سلنڈر لگا رکھا تھا۔

اس سانحہ پر پنجاب حکومت کا کوئی ایکشن شام پانچ بجے تک سامنے نہیں آیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور

 طالبات کی وین میں آگ لگنے کا روح فرسا سنحہ  تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے  میں ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔

 19 طالبات لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ فرسٹ ائیر کا پیپر دینے آئی تھیں، ان کی وین میں آگ ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث لگی اور  حادثے کے نتیجے میں 8 طالبات محفوظ رہیں۔

معصوم بچیوں کے قتل کا یہ سانحہ احمد پور ٹول پلازہ کے قریب ہوا۔  

سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف

اس وین میں 19 بچیاں سوار تھیں، سب کالج کی سٹوڈنٹ تھیں۔

Caption احمد پور شرقیہ، لیاقت پور جانے والی سٹوڈنٹس وین گیس سلندر میں آگ لگنے سے آن واحد میں جل گئی۔  ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا اہلکار جل کر خاک ہو چکی  سٹوڈنٹس وین  پر پانی کی پھوار ڈال کر تصویریں بنوا رہا ہے۔

سانھہ ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیک ہونے سے ہوا؛ ریسکیو ون ون ٹو ٹو اہلکاروں کا بیان

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 7 شہری زخمی

یہ سانحہ کسی روڈ ایکسیڈنگ سے  نہین بلکہ وین کے اندر غیر ذمہ دارانہ طریقہ سے لگائی گئی ممنوعہ ایل پی جی  ٹینکی سے گیس لیک ہو جانے کی وجہ سے ہوا۔ 

یہ ارے نہیں۔۔۔ ممنوع گیس سلنڈر نہیں شارٹ سرکٹ! وہ تو ہم وقت پر پہنچ گئے اور بچیوں کو جلتی وین سے نکال لیا۔۔۔!!

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 01 جولائی ،  2025

 موٹر وے پولیس نے کسی فورنزک کے بغیر ہی اس وین کو آگے بھلی کے شارٹ سرکت سے لگنے کا سرٹیفیکیٹ دے ڈالا۔  موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد  نے کسی مافوق الفطرت ٹول کی مدد سے  پتہ لگایا کہ آنِ واحد میں بچیوں سے بھری وین مین آگ لگنے کا واقعہ گیس سلنڈر کو آگ لگنے سے نہیں بلکہ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہوا۔ وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔


موٹرے وے پولیس مجرم ڈرائیور کے نکل جانے کے بعد "فوری طور پر" پہنچ گئی

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 01 جولائی ،  2025

موٹر وے پولیس  کے ترجمان نے ایک طرف تو دعویٰ کیا کہ وہ فوری طور پر "موقع" پر پہنچ گئے تھے، اس کے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ گاڑی کا ڈرائیور "موقع" سے فرار ہو گیا تھاْ

یہ جاننا سر دست مشکل ہے کہ فوری طور پر ڈرائیور "موقع" سے بھاگا، یا کہ فوری طور پر موٹر وے پولیس  "موقع" پر آئی۔ بہرحال یہ واضح ہے کہ موٹر وے پولیس نے مجرم ڈرائیور کو نہین پکرٓ، یا نہین پکڑ پائی۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ موٹر وے پولیس کا "فوری طور پر" پہنچنا واقعتاً فوری نہیں تھا۔

موٹر وے پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ ڈرائیور کو تلاش کر رہے ہین لیکن شام پانچ بجے تک ڈرائیور کو پکرنے  کی کوئی اطلاع نہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موٹر وے پولیس فوری طور پر ایل پی جی ا گ لگنے وین میں

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار