ارجنٹائن میں فٹبال کے شائقین نے اسرائیل کا علامتی جنازہ نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے احتجاج کے دوران اسرائیل کا علامتی جنازہ نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق ارجنٹائن میں فٹبال کلب البوائز کے شائقین نے اٹلانٹاکے ساتھ میچ سے قبل اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔
شائقین نے ایران کا جھنڈا تھامے ایک علامتی تابوت پر اسرائیلی جھنڈا رکھ کر اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
یہ مظاہرہ اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطین میں کیےگئے جرائم کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکہ عنقریب ہی عین الاسد سے اپنی فوجیں نکال لیگا، عرب میڈیا
قطری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی حکومت کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ جلد ہی مغربی عراق میں واقع اس ایئر بیس سے اپنے سینکڑوں فوجیوں کو واپس بلا لیگا اسلام ٹائمز۔ معروف عرب اخبار العربی الجدید نے عراقی سیاسی و حکومتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ عین الاسد نامی فوجی اڈے پر تعینات سینکڑوں امریکی فوجیوں و افسران کو واپس بلانے کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بغداد و واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق امریکی افواج، جو داعش سے نمٹنے کے بین الاقوامی اتحاد کے تحت سال 2014 سے عراق میں موجود ہیں، اب آہستہ آہستہ ملک سے نکل جائیں گی۔
واضح رہے کہ بغداد سے 200 کلومیٹر مغرب میں صوبہ الانبار کے شہر البغدادی میں دریائے فرات کے قریب واقع معروف فوجی اڈہ عین الاسد، عراق میں موجود اہم امریکی فوجی مراکز میں سے ایک شمار ہوتا ہے جہاں اس وقت بھی عراقی فوج کے ساتھ ساتھ سینکڑوں امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔