پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار
واضح رہے کچھ روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت بار بار پیپلزپارٹی کو اقتدار کا حصہ بننے کی دعوت دے رہی ہے، جس پر پی پی قیادت نے اب سنجیدہ غور شروع کردیا ہے۔
قبل ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم اور اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے، اس کی سب سے نمایاں مثال خود امریکا ہے جہاں اسٹیبلشمنٹ داخلی امور، معیشت اور دیگر شعبوں میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ دنیا کے تمام ممالک میں کسی نہ کسی سطح پر کردار ادا کرتی ہے، اور جب بھی ضرورت پڑی امریکی اسٹیبلشمنٹ نے براہِ راست مداخلت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی نظام میں بھی اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم ہے، چاہے وہ داخلی معاملات ہوں یا معاشی حالات، تمام شعبوں میں اس کا اثر موجود ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اب یہ کردار ’فورملائز‘ ہو چکا ہے، موجودہ حکومت میں ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہی ہیں۔
خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور کہاکہ آج سوات میں دریا کے قریب تجاوزات گرائی جا رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ سب کچھ انہیں پہلے کیوں نظر نہیں آیا؟
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ سیالکوٹ میں ایک نہر کے کنارے افغان باشندوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جو وہاں بھاری مشینری، خاص طور پر ڈمپرز کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی ڈمپرز کراچی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو ہلاک کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات اب تک دور کیوں نہ ہو پائے؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ ڈمپرز جاپان سے اسکریپ ریٹس پر تین تین کنٹینرز میں درآمد کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ آصف زرداری اقتدار حکومت میں شمولیت خواجہ آصف شہباز شریف صدر مملکت وزیر دفاع وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ حکومت میں شمولیت خواجہ ا صف شہباز شریف صدر مملکت وزیر دفاع وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف خواجہ ا صف وزیر دفاع انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔