جماعت اسلامی نے ملک گیر ممبر شپ مہم کے بعد گراس روٹ لیول پر عوامی مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اجلاس سے صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی ملک گیر ممبرشپ اور رابطہ عوام مہم کے دوسرے مرحلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن کی گزشتہ روز ملک بھر کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن نشست کے تناظر میں جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس ضلعی دفتر نشترآباد میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللّٰہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ہدایت اللّٰہ خان سمیت ضلعی نائب امراء، این اے، زونل امراء و جنرل سیکرٹریز سمیت نگران شعبہ جات اور دیگر ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک گیر ممبر شپ مہم کے بعد گراس روٹ لیول پر نئے ممبران کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کے بعد ان ممبران پر مشتمل مصالحتی کمیٹیوں کے تشکیل کے لئے ضلع اور این ایز کی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل اور دعوتی پروگرامات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر قومی اسمبلی حلقہ کی سطح پر ماہانہ تربیتی اجتماعات کے سلسلے کو جاری رکھنے اور ممبر شپ مہم کے تحت رجسٹرڈ نئے ممبران کو جماعت کا فعال حصہ بنانے، نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت اور عوامی سطح پر دعوتی پیغام کو عام کرنے کے لئے ممبرز کنونشنز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس سے صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے اس وقت ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے نکلنے کا واحد حل اجتماعیت کے زریعے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں 65فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جماعت اسلامی کے پلٹ فارم پر منظم کریں گے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کےلئے جماعت اسلامی کے فیصلہ کن تحریک میں نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کرنے کے کے لئے مہم کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی فیصل آباد ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-11-10
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی نے غزہ میںجانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فورسزکے حملے اور نام نہاد امن معاہدہ کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک گیراحتجاج کااعلان کردیا۔آج (بروزجمعہ)ملک بھرمیںنمازجمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ 4اکتوبر کولاہور اور5 اکتوبرکو کراچی میںملین مارچ ہوں گے۔7اکتوبرکوملک بھرکے عوام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیںگے۔ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے دنیابھرکے سماجی کارکنان پر مشتمل غزہ جانے والے امدادی قافلے پراسرائیلی حملہ اور سینیٹرمشتاق احمدسمیت سینکڑوں امدادی کارکنوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشت گردی ہے۔ یہ وحشیانہ حملہ ہے جس میں بین الاقوامی یکجہتی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اس کی مذمت کرے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 2 برس سے غزہ میں براہ راست قتل عام ہو رہا ہے۔ پوری دنیا کے سامنے معصوم بچوں کا قتل کیا جارہا ہے، پوری قوم اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے، پارلیمنٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوںکے سامنے احتجاج کریں اور ان مظلوموںکیلئے آواز اُٹھائیں اور حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ ریاستی سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں۔