جاپان کا موسمیاتی تبدیلی کیلیے تیسرا سیٹلائٹ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے اپنا تیسرا سیٹلائٹ بھی کامیابی سے روانہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے تینریا سلسلے کا تیسرا ماحولیاتی نگراں سیٹلائٹ لانچ کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوگیا ۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کو لے جانے والا ایچ2 اے راکٹ جاپان کا جانا پہچانا راکٹ نظام ہے جو کہ یہ جاپان کی 50 ویں آخری پرواز تھی۔ حکام کے مطابق اس کے بعد اسے نئے ایچ 3راکٹ سے تبدیل کر دیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق راکٹ کے ساتھ ایک مخصوص سیٹلائٹ منسلک ہے، جو گرین ہاو¿س گیسز اور واٹر سائیکل کو نگرانی میں رکھے گا۔
مذکورہ حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ سیٹلائٹ اہم گیسوں کی نگرانی کرے گا اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت، بارش اور تباہی سے پہلے الارم کے لیے ڈیٹا فراہم کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور 31 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان، تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں (عربین، یورو-ایشین اور انڈین) کے سنگم پر واقع ہے، جو ملک میں پانچ زلزلہ خیز زونز بناتی ہیں، مختلف فالٹ لائنوں کے امتزاج کے باعث اس خطے میں ٹیکٹونک حرکات اکثر رونما ہوتی رہتی ہیں۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان