غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سخت مقف اپنائیں گے۔مٹرمپ نے کہا کہ ان کی نیتن یاھو کے ساتھ آئندہ پیر کو واشنگٹن کے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات میں غزہ اور ایران دونوں موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بیان فلوریڈا کے ایورگلیڈز میں واقع ایک امیگریشن حراستی مرکز کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔دوسری جانب نیتن یاھو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں ان کی صدر ٹرمپ سمیت دیگر اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ یہ دورہ غزہ کی جنگ کے مستقبل اور مشرق وسطی میں امن معاہدوں کی توسیع کے تناظر میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
منشیات کے خاتمے کا کیس، آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ حکام سے میٹنگ کی ہدایت
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ نہ ہو سکی۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں اے این ایف، پرائیویٹ اسکولز اتھارٹی اور دیگر حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ جہاں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، وہیں منشیات کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے، سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیات تھیں، جلد میٹنگ ہوجائے گی۔
دوران سماعت نمائندہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کے تدارک کی چیکنگ کے لیے صرف تین افراد موجود ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ 1400 تعلیمی ادارے اور آپ کے پاس صرف تین افراد ہیں؟ اس رفتار سے تو آپ کو چار سال لگ جائیں گے۔
جج نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل متعلقہ حکام آئی جی سے میٹنگ کر کے ایک فریم ورک بنائیں۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔