الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔
ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔
مخصوص نشستوں سے متعلق اس نئی پیش رفت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی واپسی کے پرانے نوٹی فکیشن واپس ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی 2024ء کے نوٹی فکیشنز واپس لے لیے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی واپسی کالعدم ہو گئی ہے۔ ای سی پی نے یہ نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے 27 جون 2025ء کے فیصلے کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔
ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشنز واپس لینے کا حکم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل میں دیا گیا ہے۔
وہ اسرائیلی وزیراعظم جسے فلسطینیوں کے ساتھ امن کی خواہش پر قتل کردیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مخصوص نشستیں بحال صوبائی اسمبلیوں الیکشن کمیشن نے اسمبلی کی کی مخصوص کے فیصلے
پڑھیں:
ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن، مولانا مظہر حسین جعفری صدر منتخب
اجلاس میں صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما انجنیئر سخاوت علی سیال، مولانا سید فرخ مہدی اور ثقلین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل کابینہ، یونٹس اراکین، علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن ضلعی آرگنائزر سید اظہر کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما انجنیئر سخاوت علی سیال، مولانا سید فرخ مہدی اور ثقلین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل کابینہ، یونٹس اراکین، معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں کثرت رائے سے مولانا مظہر حسین جعفری کو تحصیل کوٹ چھٹہ کا صدر منتخب کیا گیا۔ ضلعی آرگنائزر سید اظہر کاظمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ اجلاس میں مولانا اللہ نواز سجادی، مولانا فرحان اختر، خلیل احمد کھوسہ، فوجی مظہر حسین، مولانا مختیار حسین مظلوم سمیت دیگر نے شرکت کی۔