کراچی، ایران قونصلیٹ میں شہید ایرانی کمانڈرز و سائنسدانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ریفرنس میں معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی، وزارت خارجہ سے سعدیہ گوہر اور عراق، ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی و دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں ایران پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اعلیٰ سطحی کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کی یاد میں دو روزہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی، وزارت خارجہ سے سعدیہ گوہر اور عراق، ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی و دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ کراچی میں ایران کے قائم مقام قونصل جنرل واحد اصغری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پوری پاکستانی قوم، حکومت، پارلیمنٹ، خاص طور پر سندھ حکومت اور صوبے کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
واحد اصغری نے ایران اسرائیل جنگ میں ہر پلیٹ فارم پر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ایران کے مؤقف کی حمایت کی۔ انہوں نے بڑی صراحت سے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کے دو اہم و طاقتور ممالک ہیں اور ان کے مابین تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور مذہبی روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور انہی تعلقات کی بنا پر ان دونوں ممالک نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ آنے والے مہمانوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے احساسات و جذبات کو بھی قلمبند کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہید، زخمی ہونے والوں کے لیے دعا کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔
وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔