اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا اور امریکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ یہ دس سال سے زائد عرصے میں کسی بھی حاضر سروس پاک فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ تھا۔ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاک امریکا دفاعی تعاون میں ایک سٹریٹیجک سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے سیکرٹری آف دی ایئر فورس (انٹرنیشنل افیئرز) مس کیلی ایل سیبولٹ اور چیف آف سٹاف آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ڈبلیو آلوین سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران بات چیت دوطرفہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے، باہمی عملیت (interoperability) کو بڑھانے اور مشترکہ تربیت و ٹیکنالوجی کے تبادلے کے راستوں کی تلاش پر مرکوز رہی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان فوج سے فوج کی سطح پر تعاون اور تربیت کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں اعلیٰ سطحی فوجی مصروفیات کو سینئر سطح کے تعاملات کے ذریعے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، امریکی محکمہ خارجہ میں، ایئر چیف نے بیورو آف پولیٹیکلملٹری افیئرز کے براؤن ایل اسٹینلی اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے ایرک میئر سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار، انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لئے اس کی پختہ وابستگی اور جنوبی و وسطی ایشیا کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل حرکیات پر اس کے واضح نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام کیا۔ دریں اثناء ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے جنوبی افریقی ایئر چیف سیمو مِبامبو نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مِبامبو کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فضائی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی افریقی ائیر چیف نے فضائیہ کی تربیتی نظام میں اصلاح کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی  C-130 طیاروں کی مرمت اور معائنہ پاکستان میں کرانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے

پڑھیں:

بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔

دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی سیاست، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور دفاعی تعاون پر سیمینار
  • انسدادِ شدت پسندی قانون امن کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
  •  امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، محمد ایوب مغل 
  • بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • شہباز شریف کے دورہِ ریاض میں بڑے فیصلوں کی تیاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امن و امان کیلئے 20 ارب روپے کی گرانٹ منظور: امریکہ سے اقتصادی، عسکری تعلقات استوار کرلئے، وزیر خزانہ
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی اسٹرٹیجک معاہدہ
  • ایرانی وزیر دفاع کا دورہ ترکی، دشمن کیخلاف متحد ہونیکا عہد