الیکشن ٹریبونل سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سٹی42: الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا ، ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے ان کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا۔ انتخابی پٹیشن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے الیکشن نتائج کو چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
عدالت نے دلائل سننے کے بعد علی اعجاز کی پٹیشن کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا اور کہا کہ انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
اس فیصلے کے بعد عبدالعلیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست محفوظ ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 عبدالعلیم خان
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل دفتر ٹیک سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت: وزیر آئی ٹی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج، سرکاری ادارے، نجی شعبہ دوران جنگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے، فورسز اور نجی ماہرین نے بھی مل کر سائبر دفاع مضبوط کیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کے لئے بڑی پیش رفت ہے۔ کلاڈ انفراسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ شہریوں کی پوری زندگی کو جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔