data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈیسک )پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے اپنے نام سے منسوب جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پی پی ایس سی ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق بعض جعل ساز عناصر جعلی ویب سائٹس اور فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے امیدواروں کو جھوٹی اسامیوں، ٹیسٹ شیڈولز اور فیس کی ادائیگی سے متعلق غلط معلومات دے کر دھوکہ دے رہے ہیں۔کمیشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف پی پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ www.

ppsc .gop.pk اور اس پر موجود تصدیق شدہ سوشل میڈیا لنکس پر ہی بھروسا کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیوں، اشتہارات، امتحانی شیڈولز، رول نمبر سلپس اور نتائج کی معلومات صرف سرکاری چینلز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔کمیشن کسی بھی غیر مصدقہ ذرائع سے رابطے پر ہونے والے نقصان کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔پی پی ایس سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ امیدواروں اور شہریوں تک پہنچائیں تاکہ شفاف، محفوظ اور دھوکہ دہی سے پاک بھرتی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں، کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ تمام امیدواروں کو آسامی، ٹیسٹ اور انٹرویو کے متعلق ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے سرکاری طور پر آگاہ کرتا ہے۔پی پی ایس سی نے امیدواروں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے، جس پر کال کر کے کسی بھی معلومات کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی پی ایس سی کے ذریعے

پڑھیں:

دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ

دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرینی صدر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ جائیں گے
  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟
  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
  • شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
  • نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
  • 27ویں آئینی ترمیم: ہائیکورٹ کے 4 ججز کے مستعفی ہونے کا امکان
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • ثوب الفرح: متحدہ عرب امارات کا غزہ میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا اعلان