جنوبی وزیرستان لوئر: پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی برمل رخمین—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔
ڈی پی او خان خیل کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین زخمی ہوئے ہیں۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے ظلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈیکول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم پر جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹھٹی ثمر باغ چوکی سے واپسی پر حملہ ہوا۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او خان خیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان لوئر ڈی ایس پی
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات : جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔
تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔
اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ سفر ممکن ہو گا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔