چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے،تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آپریشن سندور : مودی سرکار کا  جانی نقصان سے انکار، بھارتی فضائیہ کی تصدیق

بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور میں بھارتی فوجی جانی نقصان سے مسلسل انکار کے باوجود، بھارتی فضائیہ نے اپنے سرکاری بیانات اور تصاویر کے ذریعے اس نقصان کی تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری تصاویر میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر میں آپریشن سندور میں زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات کرتے دکھایا گیا۔ ان زخمیوں میں کارپورل ورن کمار بھی شامل ہیں۔

Chief of the Air Staff visited the Artificial Limb Centre, Pune, wherein he met Cpl Varun Kumar who suffered injuries during Op Sindoor. He utilized this opportunity to interact with other patients and got briefed on the activities of the centre. CAS appreciated the Commandant,… pic.twitter.com/fNesw8oWj8

— Indian Air Force (@IAF_MCC) August 13, 2025

بھارتی فضائیہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ فضائیہ کے سربراہ نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے سارجنٹ سورندر کمار کے آبائی گاؤں کا بھی دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

Air Chief Marshal AP Singh along with Mrs Sarita Singh paid a visit to village Mehradasi in Jhunjhunu district, Rajasthan, hometown of late Sgt Surendra Kumar, who laid down his life in the line of duty during Op Sindoor. At his home, they met his mother Mrs Nanu Devi, wife Mrs… pic.twitter.com/i5tNtPeTaP

— Indian Air Force (@IAF_MCC) August 13, 2025

یہ شواہد اس وقت سامنے آئے ہیں جب چند روز قبل بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن سندور میں کوئی فوجی نقصان نہیں ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی حکومت کی جانب سے جانی نقصان سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ناکام حکمت عملی اور فوجی ہزیمت کو چھپانے کے لیے اپنے ہی فوجیوں کی قربانیوں کو بھی سیاسی بیانیے کی بھینٹ چڑھانے سے دریغ نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیے آپریشن سندور: بھارت نے ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے کر اپنی شکست کا اعتراف کرلیا

بین الاقوامی سطح پر منظر عام پر آنے والے ان شواہد نے بھارتی حکومت کے بیانات کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور یہ تاثر مزید مضبوط کیا ہے کہ آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے حقائق توڑے مروڑے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور آپریشن سندور میں بھارت کا جانی نقصان ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نریندر مودی

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
  • حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • کہکشانی مہمان، انوکھے سمندری جاندار، جنگلی کیٹرپلر اور یورپ کی آگ
  • تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
  • آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
  • وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت
  • فرانس اور اٹلی میں شادیوں کا نیا رجحان: اجنبی مہمان، ٹکٹ خرید کر خوشیوں میں شریک
  • مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوششیں بے نقاب
  • آپریشن سندور : مودی سرکار کا  جانی نقصان سے انکار، بھارتی فضائیہ کی تصدیق