نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کےلیے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں۔
کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے حلف اٹھا لیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے داروں سے حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے وہ عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے: مرتضیٰ وہابانہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی سہولت ہو گی، ضعیف افراد کے لیے شیلٹر ہوم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا، اگر یہاں زیرِ زمین پانی موجود ہے تو اپنی طرف سے آر او پلانٹ لگوا کر دوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 اگست کو حب کینال مکمل ہو جائے گی تو شہر کو پانی کی فراہمی بہتر ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عادی افراد نشے کے
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔