Islam Times:
2025-07-04@04:08:06 GMT

گورنر کے پی نے فنانس بل پر دستخط کردیئے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

گورنر کے پی نے فنانس بل پر دستخط کردیئے

دستخط کرنے کے بعد فنانس بل قانون بن گیا، بل پر دستخط کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی و بیشی کا اطلاق ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فنانس بل 2025ء پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد فنانس بل قانون بن گیا، بل پر دستخط کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی و بیشی کا اطلاق ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے تصور ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔

چار دن کی چاندنی کے بعد پھر اندھیری رات آگئی، آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلے گا۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بینادی ٹیرف میں کی گئی ہے مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔

شہریوں کے مطابق کمی بنیادی ٹیرف کے بجائے فیول کوسٹ، سرچارجز اور دیگر ایڈجسٹمنٹس میں کی گئی جبکہ اس کا اطلاق بھی صرف اپریل، مئی اور جون تک محدود تھا، دو کمروں کے گھر کے بل بھی 8 سے 10 ہزار روپے آرہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقل ریلیف دیا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں تبدیلی آتی ہے، باقی تبدیلی نہیں ہوگی۔

مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ یہ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، بجلی کی قیمت نیپرا میں طے کی جاتی ہے

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ نے فنانس بل پر دستخط کردیے
  • گورنر سندھ نے فنانس بل کی منظوری دے دی، موٹرسائیکل کی لازمی انشورنس کی شرط ختم
  • سندھ فنانس بل2025 منظوری کے بعد یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگیا
  • گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
  • بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
  • نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے