بانیٔ پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فوٹو فائل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی طرف سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں طلال چوہدری کو جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے ملک عامر ڈوگر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی بار بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ ہونے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی ارادہ نہيں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت کو دوام فراہم کرنا ہے۔