پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، جلوس منتظمین کو الرٹ رہنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں 5 جولائی سے نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا اور طاقتور مون سون سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سبب بنے گا۔ تاہم کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں اس سسٹم کے اثرات زیادہ نمایاں نظر نہیں آ رہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈیرہ غازی خان میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوسکتی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں بھی ندی نالوں میں سیلابی کیفیت جنم لے سکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں کے لیے اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ 9 اور 10 محرم کے دوران پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ طوفانی صورتحال کا خدشہ ہے، اس تناظر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو محرم کے جلوسوں کے دوران شدت اختیار کرسکتا ہے، جلوسوں اور مجالس کے دوران عوام بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے محفوظ فاصلے پر رہیں جبکہ خستہ حال عمارتوں اور چھتوں پر اجتماعات سے گریز کیا جائے۔
ترجمان نے مزید خبردار کیا کہ دریا اور ندی نالوں کے قریب جانے یا انہیں عبور کرنے سے ممکنہ حد تک پرہیز کیا جائے کیونکہ ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ 9 اور 10 محرم کے دوران ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے دوران
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔