City 42:
2025-07-04@22:12:23 GMT

عاشورہ سے پہلے  مسافروں کا ہجوم ٹرینوں میں جگہ کم پڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

سٹی42: عاشورہ کے لئے اپنے گھروں کو جانے والوں کے ہجوم کے سبب لاہور کے لاری اڈے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بھی  گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ ٹرینوں میں  مسافروں کا ہجوم اس قدر بڑھا کہ لوگوں نے بوگیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کیا۔  
آج شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بھی  بوگیاں مسافروں کے لئے لئے  کم پڑ گئیں اور مسافر  گھروں تک پہنچنے کے لئے بوگیوں کی چھت اور انجن پر سوار ہوگئے۔

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

 لاثانی ایکسپریس نارووال سے ہو کر  سیالکوٹ جاتی ہے آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں معمول کے مطابق صرف تین تھیں جبکہ مسافروں کی تعداد  10 بوگیوں کے برابر تھی۔ ریلوے انتظامیہ کو بار بار شکایات درج کروا دی گئیں لیکن ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

10 محرم الحرام: پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے

سٹی42: پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عاشورہ کے احترام میں تمام بکنگ دفاتر بند رکھے جائیں گے اور 11 محرم الحرام سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔

 مسافر حضرات کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

ریلوے حکام نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹکٹوں کی بکنگ یا معلومات کے لیے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا استعمال کریں یا دفاتر کھلنے کے بعد رجوع کریں۔

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی :  فریٹ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل
  • پاکستان ریلوے کا نیا اعلان، ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر
  • لاہور سے سیالکوٹ جانے والی ریل کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار
  • ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر
  • پاکستان ریلوے کا اسٹیشنز اور ٹرینوں میں ’اوگرا‘ سے منظور شدہ سلنڈرز کی چیکنگ مہم کا اعلان
  • 10 محرم الحرام: پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے
  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
  • ڈیزل مہنگا ؛ریلوے کا کرایوں میں  اضافے کا امکان
  • ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں، ریلوے حکام