بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی لیڈر گوپال کھیمکا قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پٹنہ:بی جے پی لیڈر کے قتل نے آنے والے انتخابات سے قبل بہار میں ہلچل مچا دی ہے۔ بی جے پی کے رہنما اورمعروف تاجر گوپال کھیمکا کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو پیش آئے اس واقعہ نے بہار کی سیاست میں زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ ڈی جی پی ونے کمار نے کہا کہ حکومت نے گوپال کی موت کے معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔
پولیس کے مطابق گوپال کھیمکا کو پٹنہ کے گاندھی میدان تھانے کی حدود میں رنگولم چوک کے پناش ہوٹل کے قریب بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ جمعہ کی رات اپنے گھر پہنچے۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ اپنی کار سے باہر نکل رہے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کھیمکا کو مردہ قرار دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، جس علاقے میں قتل ہوا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا حالانکہ چھ سال قبل گوپال کے بیٹے گنجن کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔ گوپال کو 2018 میں اپنی فیکٹری سے باہر آتے ہوئے حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ گوپال کے رشتہ دار نے الزام عائد کیا کہ جس علاقے میں قتل ہوا وہ گاندھی میدان پولیس اسٹیشن سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر ہے لیکن پولیس واقعہ کے دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں ہفتے کے روز مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔