MADHYA PRADESH:

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اپنے آبا اجداد کی جائیداد پر قانونی جنگ میں سنگین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کے دشمنی جائیداد کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

اس فیصلے کے تحت بھوپال میں واقع 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو دشمنی جائیداد قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے 2000 میں ہونے والے مقدمے کے فیصلے کو الٹ دیا جس میں سیف علی خان، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بہنوں سوہا اور سبا علی خان کو اس جائیداد کا جائز وارث قرار دیا گیا تھا۔

اس فیصلے کو نواب حامد اللہ خان کے دیگر ورثاء نے چیلنج کیا تھا، جن کا مؤقف تھا کہ وراثت مسلم ذاتی قانون کے مطابق تقسیم ہونی چاہیے۔

اس تنازعہ کی اصل وجہ یہ ہے کہ سیف علی خان کی پردادی عابدہ سلطان جو نواب حامد اللہ خان کی بیٹی تھیں نے تقسیم ہند کے بعد پاکستان جانے کا فیصلہ کیا تھا اور بھارتی شہریت کو ترک کر دیا تھا۔

اس اقدام کی بنا پر دشمنی جائیداد ایکٹ (1958) کے تحت ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا تھا۔ اس قانون کا مقصد وہ جائیدادیں ضبط کرنا ہے جو دشمن ممالک یعنی پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے زیر ملکیت ہوں۔

2014 میں دشمنی جائیداد کے نگراں ادارے نے بھوپال کے شاہی خاندان کی جائیداد کو رسمی طور پر دشمنی جائیداد کے طور پر درجہ بند کر دیا تھا۔

سیف علی خان نے اس فیصلے کے خلاف 2015 میں عارضی اسٹے حاصل کیا تھا، تاہم 13 دسمبر 2024 کو ہائی کورٹ نے ان کی اپیل مسترد کر دی اور اسٹے ختم کر دیا۔

عدالت نے سیف علی خان اور ان کے خاندان کو 30 دن کی مدت دی تھی تاکہ وہ اپیل کورٹ میں اپیل دائر کر سکیں، لیکن کوئی اپیل داخل نہیں کی گئی، جس سے بھارتی حکومت کو جائیداد پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان کی جائیداد

پڑھیں:

بحالی کے بعد پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں دوبارہ کیوں بلاک کیے گئے؟

بھارت میں کئی پاکستانی اداکاروں، سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کے اکاؤنٹس جن پر پابندی لگانے کے کافی عرصے کے بعد بھارتی صارفین کو رسائی دی گئی تھی ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستانی فنکاروں ماورا حسین، صبا قمر، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی اور دانش تیمور کے اکاؤنٹس کو اپنی فیڈز پر دیکھا۔ جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ پاکستانی اداکاروں اور تفریحی مواد پر عائد پابندیاں ختم ہو رہی ہیں۔

بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی چینلز جیسے ہم ٹی وی، ہر پل جیو اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے آفیشل یوٹیوب چینلز بھی ان بلاک کر دیے گئے ہیں اور اب پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کو وی پی این کے بغیر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا نے کن پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چپکے سے بحال کردیے؟

لیکن اب بھارتی حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی غیر ارادی تھی اور اب انہیں دوبارہ بلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس کی عارضی بحالی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی، جس کی وجہ سے یہ اکاؤنٹس غلطی سے ان بلاک ہو گئے تھے اور اب ان اکاؤنٹس کو دوبارہ بلاک کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ جون 2024 میں پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد انڈیا میں پاکستان مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اسی تناظر میں انڈیا نے متعدد پاکستانی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کے یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔ ان اکاؤنٹس پر الزام لگایا گیا کہ وہ انڈین سالمیت کے خلاف مواد شائع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احد رضا میر پاکستانی فنکار دنانیر مبین ہانیہ عامر یمنٰی زیدی

متعلقہ مضامین

  • سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان
  • سیف علی خان کو شاہی وراثت میں بڑا دھچکا، 15,000 کروڑ کی جائیداد “دشمن پراپرٹی” قرار
  • پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی، 3 ارب 9 کروڑ موصول
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر بھارتی ہٹ دھرمی  کیخلاف ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم
  • لگتا ہے فوجداری نظام انصٓف با اثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے،عدالت عظمیٰ
  • کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کو 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیوں نہیں ملی؟ لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
  • پی سی بی کا 18 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ منظور، کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلے
  • بحالی کے بعد پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں دوبارہ کیوں بلاک کیے گئے؟