دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے خلاف زمبابوے فالو آن کا شکار، 405 رنز کا خسارہ باقی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔کھیل کے دوسرے روز 626 رنز کے خسارے کے جواب میں میزبان ٹیم پہلی اننگز 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فالو آن کے بعد دوسرے دن کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے۔
بلاوایو میں میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ شان ویلیمز 55گیندوں پر 83رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ویزلے مدھیویر 25 اور کریگ اروائن 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کے پرینیلن سبراین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 42رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ کوڈی یوسف اور ویان ملڈر نے دو، دو شکار کیے اور زمبابوے کو فالو آن پر مجبور کردیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 626 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلئر کر دی۔ پروٹیز کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کی بولنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے انچاس چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 367 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ویان ملڈر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے ایک اننگز میں سب سےزیادہ 400 رنز ناؤٹ آؤٹ کا ریکارڈ توڑنے سے تھوڑا ہی دور تھے۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے ملڈر پانچویں کھلاڑی بن گئے۔
جے وردھرنے 374، برائن لارا 375 اور میتھو ہیڈن 380 رنز کی اننگزکھیل کر ویان ملڈر سے آگے ہیں لیکن ایک اننگز میں تین سو سے زائد رنز بنانے والے وہ جنوبی افریقا کے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل ہاشم آملہ نے 311 رنز بنائے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا زمبابوے کی
پڑھیں:
بھارت کیخلاف جیمی اسمتھ کی شاندار سنچری، انگلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم
انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔
برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔
یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔
بھارت کے 587 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 407 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جس میں جیمی اسمتھ اور ہیری بروک (158 رنز) نمایاں رہے۔
کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 64 رنز بنائے اور مجموعی طور پر 244 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔