data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلاوایو ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں 400 رنز کا تاریخی ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز بلاوایو ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دلکش ٹرپل سنچری داغ دی، مگر انہوں نے اس موقع پر ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا، 367 رنز پر پہنچنے کے باوجود ملڈر نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور برائن لارا کے 400 رنز کے تاریخی ریکارڈ کو توڑنے کا موقع گنوا دیا۔

میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سابق کپتان اور کمنٹیٹر شان پولاک سے گفتگو کرتے ہوئے 27 سالہ ویان ملڈر نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برائن لارا کرکٹ کے ایک لیجنڈ ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ ان کا یہ ریکارڈ ٹوٹے۔

ویان ملڈر کا کہنا تھا کہ برائن لارا نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بنائے تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ریکارڈ ان کے ہی نام رہنا چاہیے، اگر آئندہ کبھی موقع ملا تو بھی میں یہی فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اننگ میرے لیے خواب جیسی تھی، میں نے کبھی ڈبل سنچری کا بھی نہیں سوچا تھا، ٹرپل سنچری تو بہت دور کی بات ہے، سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میری اننگ ٹیم کے کام آئی، میں نے کوچ سے بھی بات کی کہ ریکارڈ لیجنڈز کے پاس ہی اچھا لگتا ہے۔

یاد رہے کہ ملڈر نے محض 334 گیندوں پر 49 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 367 رنز کی شاہکار اننگ کھیلی، جنوبی افریقہ نے جب اپنی اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا تو اسکور بورڈ پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 626 رنز سج چکے تھے۔

ملڈر کی اس اننگ نے انہیں ہاشم آملہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والا دوسرا جنوبی افریقی بیٹر بنا دیا، لیکن جب وہ برائن لارا کے عالمی ریکارڈ سے صرف 34 رنز کی دوری پر تھے تو انہوں نے اننگ ڈکلیئر کر کے شائقین کو ششدر کردیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویان ملڈر نے برائن لارا

پڑھیں:

کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • کیا زمین کی محافظ اوزون تہہ بچ پائے گی، سائنسدانوں اور اقوام متحدہ نے تازہ صورتحال بتادی
  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
  • وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی