اڈیالہ کے باہر نئی سڑک پر گھڑی نصب، ’یہ کس کی یاد دلاتی ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج راولپنڈی میں بننے والے نئے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔
مگر سوشل میڈیا پر اس فلائی اوور سے زیادہ وہاں نصب ہونے والی گھڑی توجہ کا مرکز بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین اس فلائی اوور کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گھڑی کے بارے میں سوال کر رہے ہیں کہ آخر یہ گھڑی یہاں کیوں نصب کی گئی ہے؟
ذیشان رشید نے لکھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ آخر یہ جی پی او چوک میں گھڑی کیوں لگائی گئی ہے اور یہ گھڑی کس کی یاد دلاتی ہے؟
, راولپنڈی پنجاب حکومت کی خوبصورت شرارت مال روڈ انڈر پاس GPO چوک میں بنائی گئی خوبصورت گھڑی .
سمجھ سے باہر ہے کہ اخر یہ جی پی او چوک میں گھڑی کیوں لگائی گئی ہے اور یہ گھڑی کس کی یاد دلاتی ہے…؟ @MaryamNSharif pic.twitter.com/7XUE1WvpxP
— Zeeshan Rasheed (@ChZeeshan_PmlN) July 7, 2025
شمع جونیجو نے لکھا کہ اس انڈر پاس پر گھڑی کا نصب کیا جانا علامتی حیثیت رکھتا ہے۔
راولپنڈی مال روڈ پر اس انڈر پاس پر گھڑی واچ کا نصب کیا جانا ایک symbolic value رکھتا ہے ????
pic.twitter.com/7c9J0iEBwe
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 8, 2025
ایک صارف نے کہا کہ راولپنڈی مال روڈ پر دو انڈر پاس صرف 4 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل ہوا، انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس ویڈیو میں کیا خاص ہے؟
راولپنڈی مال روڈ پر دو انڈر پاس صرف 4 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل.
اس ویڈیو میں کیا خاص ہے؟؟؟ ⌚ ???????? pic.twitter.com/GfKkP474Sc
— ISI Defender (@Isi_Paki) July 7, 2025
ابراہیم خان نے لکھا کہ یہ انڈر پاس اڈیالہ سے کچھ ہی فاصلے پہ ہے۔
یہ انڈر پاس اڈیالہ سے کچھ ہی فاصلے پہ ہے۔ https://t.co/HptdhCbTOT
— Ibrahim Khan (@Ibrahim31417743) July 8, 2025
عاصمہ نواز نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ گھڑی نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں۔
راولپنڈی پنجاب حکومت کی مال روڈ انڈر پاس GPO چوک میں بنائی گئی خوبصورت گھڑی . یہ وہ گھڑی نہیں جو اپ سمجھ ر ہے ہیں…؟ pic.twitter.com/5AUAkTUv0p
— Asma nawaz s (@ASNsharif) July 8, 2025
مزیدپڑھیں:کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انڈر پاس مال روڈ چوک میں
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔