ترکیہ وزیر دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
جمہوریہ ترکیہ کے وزیر دفاع، یاسر گلر کی قیادت میں اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور جدید عسکری شعبوں میں تعاون کے امکانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اہداف اور تزویراتی ہم آہنگی پر زور دیا جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔ انہوں نے جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے پاک فضائیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں معززین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری منصوبوں کو بروقت اور سرعت سے مکمل کرنے کے لیے وقف، مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
ترک وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر ائیر چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران ایئر چیف کی بصیرت اور دوراندیش قیادت میں پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کردہ غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کی آپریشنل تیاریوں اور قومی خودمختاری کے دفاع کے ان کے بھرپور عزم کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس
ترکیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب یاسر گلر نے صنعتی اشتراک اور باہمی تعاون کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو تقویت دینے کے ترک حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجیز بالخصوص نیش ڈسرپٹیو ٹیکنالوجیز، جدید ایویونکس اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے پر زور دیا۔
ترک وزیر دفاع نے پائلٹ ایکسچینج پروگرام میں پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کردہ معاونت کی بھی تعریف کی، اور اس پروگرام کو انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین پیشہ ورانہ ترقی اور آپریشنل مفاہمت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ دونوں معززین نے تربیتی تعاون کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، جبکہ مشترکہ اور بین الاقوامی فضائی مشقوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔
ترک وزیر دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تزویراتی تعاون کو فروغ دینے، دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے اور پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ روابط کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پاکستان ترکیہ جمہوریہ ترکیہ کے وزیر دفاع، سربراہ پاک فضائیہ یاسر گلر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پاکستان ترکیہ سربراہ پاک فضائیہ یاسر گلر پاک فضائیہ وزیر دفاع تعلقات کو تعاون کے کے مابین انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ عرب اسلامی سربراہ اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحا اجلاس اسلامی دنیا کے اتحاد اور وحدت کے لیے ایک نئے باب کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے لیے اپنے دفاع کے سلسلے میں باہمی اتحاد و اتفاق اب ناگزیر ہوچکا ہے، اس لیے امت مسلمہ کے مابین ایک مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے مولانا فضل الرحمان کی یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔