ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر خواتین سے ہمدردانہ اپیل کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خدارا بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان نہ ہوں اور جوان نظر آنے کے لیے خود کو کسی بڑی مصیبت میں نہ ڈالیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زارا نے وزن کم کرنے، جلد کو گورا کرنے یا عمر چھپانے کے لیے استعمال کی جانے والی دواؤں اور طریقوں سے دور رہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی اور خوبصورت حقیقت ہے، اس سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔ ظاہری خوبصورتی کے بجائے ذہانت، علم اور خوداعتمادی پر کام کریں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا کہ خودنمائی (Vanity) کا اثر عارضی ہوتا ہے۔ اصل دولت آپ کی سوچ اور آپ کا ذہانت ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی اداکارہ 42 سالہ شیفالی کی اچانک اور غیر متوقع موت نے اینٹی ایجنگ دواؤں اور ان کے استعمال پر نئی بحث شروع کردی ہے۔

مبینہ طور پر شیفالی نے بھی اپنی موت سے قبل معمول کے مطابق اینٹی ایجنگ انجکشن لگایا تھا جس سے ان کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا تھا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کراچی، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے اورنگی ٹاؤن میں الفلاح قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

چھیپا ریسکیو کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد طارق کے نام سے کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک پستول، چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد طارق شہر کے مختلف علاقوں میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طارق کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے; بلاول بھٹو
  • بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، بلاول بھٹو
  • مادرِ ملت کی آج 85ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
  • کراچی، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
  • بلوچستان میں اداروں کا آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد
  • کونسا پھل جِلد کو جوان رکھنے کیلئے جانا جاتا ہے؟
  • کچی پیاز کھانے کے حیران کُن فوائد
  • پاکستانی خاتون وکیل شازیہ کاسی یواین میں خواتین اوربچوں کے حقوق کے ادارے کی مرکزی صدر مقرر
  • اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلیے 24 پاکستانی خواتین کرکٹرز شامل