Daily Ausaf:
2025-07-09@19:49:36 GMT

آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی، جب کہ لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ریگل، مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر، مینگورہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور جہلم میں بھی بادل خوب برسے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم سہانا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، قصور، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاءالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔

ننکانہ صاحب، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، بولان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز اور موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ بارش کا امکان ہے، لاہور میں دن کے وقت قدرے ہلکی جبکہ رات کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔

ممکنہ بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے آپریشنل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق  بارشی پانی کی نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف فیلڈ میں رہے گا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لیہ کروڑ میں سب سے زیادہ بارش 37 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوٹ ادو میں 31، ڈیرہ غازی خان 29، بھکر 23، میانوالی 8، لاہور 07 اور نارووال میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ قصور میں  03، منڈی بہاءالدین میں 02 جبکہ ملتان میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔

سیالکوٹ، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور اور گجرانوالہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آنئد 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔

ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی
  • کراچی کا مطلع ابرآلود، بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، موسمیات