ڈوبلڈ ٹرمپ کی برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں کریں گی۔ برازیلی صدر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کو نسل کشی بھی قرار دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بلسونارو کے خلاف کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کی جانب سے سابق صدر بلسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ بلسونارو کو صدارتی الیکشن ہارنے کے باوجود اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کے الزام کا سامنا ہے۔۔ برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں کریں گی۔ برازیلی صدر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کو نسل کشی بھی قرار دے چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔
سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔
رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
View this post on Instagram
نیٹ احتجاج پر متعدد شوبز شخصیات کا ردِعمل
سونو نگم کی خاموشی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نیٹ احتجاج پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، دُلکر سلمان، وجے ورما، نصیرالدین شاہ، انوپم کھیر، ہیما مالنی، پریتی زنٹا اور عمران خان سمیت متعدد فنکار اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔