data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، مسلح ڈکیتیوں اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت ایک غیر محفوظ، خوفزدہ اور قانون سے ماوراء شہر بن چکا ہے جہاں عام شہری کی جان و مال کسی بھی وقت خطرے میں ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں جرائم کا مکمل راج ہے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں، صرف جون 2025ء میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 5000 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 3883 موٹرسائیکلیں، 138 گاڑیاں اور 1436 موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے گئے جبکہ رواں سال فائرنگ سے 50 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 انہوں نےمزید کہاکہ   یہ صرف وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے، جب کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ عوام پولیس کے ناروا رویے یا مجرموں کے خوف کے باعث شکایت درج ہی نہیں کراتے۔

منعم ظفر خان نے اورنگی ٹاؤن کے حالیہ افسوسناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 25 سالہ جبران کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر قتل کر دیا، نوجوان حال ہی میں اپنے والد کے انتقال کے بعد سعودیہ عرب سے کراچی واپس آیا تھا مگر بدقسمتی سے اس کا سامنا قاتلوں سے ہوا، جو شہر کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم اب صرف چوری یا ڈکیتی نہیں رہا بلکہ ایک منظم مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے بااثر افراد اور پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہے، یہ جرائم کسی اتفاقی واردات کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک منظم نیٹ ورک کے تحت ہو رہے ہیں، اور حکومت سندھ کی بے حسی نے کراچی کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہاسٹریٹ کرائم کے خلاف فوری اور مؤثر آپریشن شروع کیا جائے، سیف سٹی منصوبے کو فی الفور فعال کیا جائے، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے، پولیس فورس میں مقامی افراد کی بھرتی کی جائے، خواہ ان کی زبان یا قومیت کچھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی حقیقی آواز ہے اور ہر سطح پر شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم کراچی کو ایک پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو عوامی ردعمل بھی شدید ہوگا، کیونکہ اب کراچی کے عوام مزید خاموش تماشائی بننے کو تیار نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا