Jasarat News:
2025-07-12@01:22:29 GMT

کراچی میں ’مکھی راج‘ شہریوں کا جینا دوبھر

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:کراچی میں مکھیوں کے راج نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،گھر وں،ہوٹلوں،بازاروں ،سڑکوں سمیت کہیں بھی جائیں مکھیوں کی بہتات ہے جبکہ شہری حکومت اور سندھ حکومت نے تاحال کسی علاقے میں جراثیم کش اسپرے نہیں کیا ہے ۔مکھیاں نہ صرف شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیٹ اور جلدسمیت مختلف بیماریوں کا بھی باعث بن رہی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد اسہال اور مختلف بیماریوں کے سبب اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔

 گندگی، مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے اور کراچی کی سڑکوں پر جمع سیوریج کا پانی مکھیوں کی افزائش کی گواہی دیتا نظر آتا ہے۔لیکن اس کے علاوہ بھی مکھیوں کی افزائش کے دیگر عوامل بھی ہیں، جن میں مون سون کا سیزن مکھیوں کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مکھی دس لاکھ کے قریب بیکٹریا پھیلانے کا باعث بنتی ہے۔

مون سون میں اکثر علاقوں میں نکاسی آب کا نظام متاثر ہوتا ہے، گندا پانی، کچرا اور بدبو دار جگہیں بھی مکھیوں کے انڈے دینے کے لیے بہترین جگہیں بن جاتی ہیں۔گھروں میں بھنھناتی یہ مکھیاں ’ہاو ¿س فلائز‘ تیزی سے انڈے دیتی ہیں اور مون سون کے موسم میں نمی اور خوراک کی فراوانی کے باعث ان کی افزائش کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔مکھیوں کے ہر وقت بھنبھنانے کی وجہ سے گھروں میں بچے،خواتین اور مردوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

شہریوں نے شہری حکومت کو کوستے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ اب تک مکھیوں ،مچھروں اور دیگر حشرات الارض سے نجات کے لیے جراثیم کش اسپرے سمیت کچھ بھی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین بھی شہر میں مکھیوں کی زیادتی پر دہائیاں دیتے نظر آئے۔ایک صارف نے زچ ہو کر کہا کہ یہ اتنی مکھیاں کہاں سے آگئی ہیں ؟ایک اور صارف نے طنز کیا کہ کراچی میں مکھیاں ہیں یا مکھیوں میں تھوڑا کراچی ہے ؟ایک اور صارف نے لکھا کہ جنگیں ختم ہوگئیں لیکن کراچی سے مکھیاں ختم نہ ہوسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مکھیوں کی کی افزائش

پڑھیں:

سانحۂ لیاری: ملحقہ عمارت سے سامان کی منتقلی، شہریوں کا احتجاج

کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت سے ملحقہ عمارت سے رہائشیوں کے سامان کی منتقلی شروع ہوگئی۔

اس موقع پر متاثرہ شہریوں نے احتجاج کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بے یارومددگار ہیں، انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

شہریوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کی اور کہا کہ ان کے پاس گھر کرائے پر لینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے شہد کی مکھیوں کا دماغ کنٹرول کرنیکی ڈیوائس بنالی
  • ایرانی حکومت نے 5 لاکھ سے زیادہ افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا
  • خاران میں 3.8 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
  • ٹیکساس میں سیلاب کے بعد واشنگٹن کو خطرہ، وارننگ جاری
  • جرمانہ حل نہیں، کمائی بن گیا
  • کراچی میں نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر 
  • کراچی میں شہریوں کو اجرک والی مفت نمبر پلیٹ فراہم کرنے والی جماعت کے دفتر پر چھاپہ، متعدد گرفتار
  • فرانس کا افریقی شہریوں کے لیے 5 سالہ شینگن ویزا کا اعلان
  • سانحۂ لیاری: ملحقہ عمارت سے سامان کی منتقلی، شہریوں کا احتجاج