بھارت: پٹنہ ائرپورٹ پر بم کی اطلاع‘ سیکورٹی سخت کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پٹنہ کے ائرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ائر پورٹ پر بم کی اطلاع نامعلوم ای میل کے ذریعے ملی، جس میں ائرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔دھمکی ملنے کے بعد پٹنہ ائرپورٹ کے داخلی راستوں پر سخت سیکورٹی چیکنگ شروع کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھمکی کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ پر سرچنگ شروع کردی تاہم کسی بھی طرح کا کوئی مشکوک مواد نہیں ملا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسیحوں کے قتل عام کا الزام،ٹرمپ کی نائیجیریا کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-21
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا‘ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔ امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کا قتل عام روکنے کے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم نائیجیریا میں کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔