تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کے باعث آج دوپہر 2:30 بجے سے سروس اسپل وے کھول دیے جائیں گے، ڈیم سے پانی کے اخراج کا بہاؤ 250,000 کیوسک سے 260,000 کیوسک کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریا کناروں، ندی نالوں اور پلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ والدین بچوں کو ندی نالوں کے آس پاس نہ جانے دیں، مقامی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مزید معلومات یا ہنگامی مدد کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں، عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
پی ڈی ایم اے ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔
میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔
بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔
تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔