خیبرپختونخوا حکومت کا کفایت شعاری مہم کا اعلان، غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت کا کفایت شعاری مہم کا اعلان، غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کیلئے کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کردیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک ورکشاپس، تربیتی پروگراموں، سیمینارز، ہوٹل ورکشاپس اور علاج معالجے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، تمام سرکاری اخراجات صرف جاری شدہ فنڈز کے دائرہ کار میں کیے جا سکیں گے، جبکہ اضافی ادائیگیوں یا نئی مالی ذمہ داریوں پر مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاونٹس میں رکھی گئی رقوم فوری طور پر اکاونٹ ون میں منتقل کریں اور کسی بھی صورت میں نجی یا الگ اکاونٹ میں رقم رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مرمت شدہ عمارتوں یا سڑکوں پر دوبارہ فنڈز کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا، صرف ضروری گاڑیوں جیسے ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹریکٹرز، مسافر بسیں، ریسکیو گاڑیاں، کشتیاں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا، طلال چودھری نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی نے 5اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا، نوٹیفکیشن جاری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت پابندی عائد
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔
مزید :