امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھائے گا، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت پر امریکی وزیر خزانہ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے سا تھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لائےگا، بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھاتے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کرے گا اورتعاون کو مضبوط بنائے گا، تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
Post Views: 12.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات
اسلام آباد(خبر نگار )قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور دو طرفہ روابط کے مزید استحکام دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز، بزنس کمیونٹی کے لئے سہولیات اور دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کی پہلی ترجیح باہمی رابطوں کو بڑھانا ہے تاکہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کیلئے 24 گھنٹے میں دوسال کا ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ چیمبر آف کامرس کے ارکان کے لئے پانچ سالہ ملٹی پل ویزہ دینے کی تجویز بھی زیر غورہو سکتا ہے تا کہ کاروباری افراد بلا رکاوٹ دونوں ممالک میں آ جا سکیں۔