ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
لاہور میں ماہِ صفر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا ایوانِ اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے ماہِ صفر کے چاند کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی بروز اتوار ہو گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا عبدالخبیر ا زاد نے ہلال کمیٹی مرکزی رویت صفر کا
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔