راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر ابدی نیند سلائی گئی 17 سالہ سدرہ کے قتل سے متعلق ایکسپریس نیوز ہوش ربا انکشافات سامنے لے آیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے قبرستان کمیٹی کے ممبر و گورکن کی ملی بھگت سے لاش خاموشی سے دفنا کر قبر کے نشانات تک مٹا ڈالے۔

سنگین جرم کے بعد ملزمان نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہویے معاملہ الجھانے کے لیے سدرہ کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرادیا لیکن چالاکی ان کا جرم نہ چھپاسکی اور پولیس تحقیقات نے سب کچھ کھول کررکھ دیا۔

پولیسں تفتیش سے جڑے ذرائع کے مطابق ضیا الرحمان کی اہلیہ مسماتہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر 11 جولائی کو گھر سے لاپتا ہوئی، باڑہ مارکیٹ کے تاجر رہنما عصمت اللہ اور سدرہ کا والد عرب گل و خاوند ضیا الرحمن سب آپس میں رشتہ دار ہیں۔

سدرہ گھر سے غائب ہوئی تو خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے مبینہ تعلق کا پتا چلا جس پر تمام افراد اسی علاقے میں عثمان کے گھر گئے لیکن وہ موجود نہ تھا نہ ہی سدرہ ملی۔

16 جولائی کی شب عصمت اللہ، سدرہ کا والد اور بھائی وغیرہ مظفر آباد گئے جہاں سدرہ کی موجودگی کا پتا چلا، انہوں نے  جرگہ کیا اور  منت سماجت کرکے سدرہ کو واپس راولپنڈی لے آئے۔

سدرہ کو گھر سے نکلنے کے بعد مظفرآباد سے واپس لانے اور جرگہ منعقد کرنے میں باڑہ مارکیٹ کا تاجر و دکاندار عصت اللّٰہ، سدرہ کا والد عرب گل، خاوند ضیا الرحمن و اس کا والد صالح محمد و دیگر رشتہ دار شامل رہے۔

17 جولائی کی صبح 4 بجے عصمت اللّٰہ کی سربراہی میں جرگے نے حکم سنایا کہ گھر سے نکل کر سدرہ جینے کا حق کھو چکی ہے جس پر چچا سسر ،والد اور بھائی وغیرہ نے کمرے میں لے جاکر تکیے کے ذریعے دم گھونٹ کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔

خواتین نے گھر میں غسل دیا اور عصمت اللّٰہ نے گھر میں ہی نماز جنازہ پڑھائی اور قبرستان کمیٹی کے ممبر و گورکن کی ملی بھگت سے لاش خاموشی سے دفنا کر قبر کے نشانات تک مٹا ڈالے۔

سنگین جرم کے بعد ملزمان نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ الجھانے کے لیے سدرہ کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرادیا۔

اس دوران پولیس کو مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملی تو پولیس نے تحقیقات شروع کردی جس کے خوف سے 20 جولائی کو عصمت اللہ،  اس کے بھائی اور سدرہ کے خاوند نے چالاکی دیکھانے کی کوشش کرتے ہویے معاملہ الجھانے کے لیے سی پی او راولپنڈی کو سدرہ کے اغوا و عثمان سے نکاح کرنے کی درخواست دے ڈالی۔

ملزمان نے ساتھ ہی عدالت میں 22 اے کی درخواست بھی دی کہ پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔

راولپنڈی پولیس جو پہلے ہی تحقیقات میں مصروف تھی، اوپر تلے سی پی او اور عدالت میں درخواست دینے پر مزید الرٹ ہوگی۔

پولیسں نے قبرستانوں میں تازہ قبروں اور ان کے  ریکارڈ کو چیک کرنا شروع کیا، پولیس نے گورکن ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے ممبر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تو تمام کیس کی کڑیاں کھلتی چلی گئیں۔

پولیس نے سدرہ کے سسرال اور والدین کے گھر کے افراد کو تحویل میں لے لیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا والد سدرہ کے گھر سے

پڑھیں:

نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟

نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کا طویل انتظار ختم ہوگیا ہے۔ نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاکنز شہر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ اس بار پوری دنیا کو شیطانی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔

مشہور ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی پہلے سے زیادہ سنجیدہ، پراسرار اور خوفزدہ کرنے والا رُخ اختیار کرتی نظر آتی ہے جبکہ اس سیریز کی مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر اپنی جان داؤ پر لگا کر اس خوفناک دشمن کا سامنا کر رہی ہیں۔

FINAL TRAILER ???? #StrangerThings5

pic.twitter.com/uifshlF06P

— Stranger News (@StrangerNews11) October 30, 2025

نیٹ فلکس نے ٹریلر کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سیریز کا پانچواں اور آخری سیزن دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، تاکہ مداحوں میں مزید تجسس بڑھاتے ہوئے کہانی کو مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر جبکہ دوسرا حصہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ کئی ممالک میں اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات