2025، انسان اور خلائی مخلوق کے ملاپ کا سال، بابا ونگا کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور:
مشہور نابینا بلغاروی نجومی بابا ونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2025ء میں ایک بڑے اسپورٹس ایونٹ میں انسان اور خلائی مخلوق کا ٹکرائو ہو گا۔
سال رواں آدھا گزر چکا ہے مگر آمدہ مہینوں میں کئی عالمی سپورٹس ایونٹس انجام پائیں گے۔
جدید نجومیوں نے کہا ہے کہ امریکی جیمز خلائی دوربین سرگرمی سے کائنات میں زندگی تلاش کر رہی ہے لہذا عین ممکن ہے اسی سال کسی سیّارے میں کوئی زندہ مخلوق مل جائے یا ہماری سول و ملٹری تنصیبات سے خارج ہوتے برقی سگنل پکڑ کر خود زمین پر آ پہنچے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔