صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ؛ حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے نجکاری کررہی ؛امیرالعظیم
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کی
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت سرکاری اداروں کی بھی نجکاری کررہی ہے۔جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اسلامی انقلاب مقدر ہوگا،جماعت اسلامی غریب و بے بسوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے،تمام کی جانب سے علاقائی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا،حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے پرانوں کی بھی نجکاری کررہی ہے۔
ضیاء الدین انصاری و علی ارتضی حسنی سمیت دیگر عہدیداروں نے خصوصی خطاب کیا، ضیاالدین انصاری نے کہا جماعت اسلامی مورثی سیاست نہیں کرتی، جماعت اسلامی فلاح و بہبود کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے،ہم حلقہ و پورے لاہور میں ہر دم عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
کنونشن کے بعد جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی بھی نکالی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔