City 42:
2025-07-28@12:18:07 GMT

محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے اہلخانہ سے تعزیت

اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT

 ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید میجر زیاد سلیم کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ گئے، ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے ان کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی، شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے،اس موقع پرمیجر زیاد سلیم کے بھائی نے محسن نقوی کو شہید کا آخری آڈیو پیغام بھی سنایا۔

اس موقع پر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی، والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کا وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔ وہ زخمی ہونے کے باوجود ساتھیوں کو بچاتے رہے۔

چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

ان کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا ہے، انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔

واضح رہے کہ میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈئر سلیم بھی 2005 میں مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراجِ عقیدت، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلِ خانہ سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۂ ہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید کے والد سید طارق گیلانی اور دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق اور ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر محسن نقوی میجر ربنواز گیلانی وزیرداخلہ

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار
  • وزیرداخلہ کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار
  • وزیر داخلہ کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار
  • والد کی شہادت کے بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان،محسن نقوی کی شہیدمیجر زیاد سلیم آمد
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی وطن پر قربان میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
  • محسن نقوی کی فتنہ الہندوستان سے مقابلے میں شہید میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد
  • محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے؛ محسن نقوی
  • شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراجِ عقیدت، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلِ خانہ سے ملاقات