سونامی کی پہلی لہر جاپان اور روس سے ٹکرا گئی، امریکا اور ایکواڈور کو بھی خطرہ، لاکھوں افراد کو انخلاء کی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے قومی نشریاتی ادارے ”این ایچ کے“ کے مطابق روس میں آئے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد اٹھنے والی سونامی کی پہلی لہر ملک کے شمالی جزیرے ہوکائیدو کے ساحل سے ٹکرا گئی ہے، جس کی اونچائی تقریباً 30 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلی لہریں کہیں زیادہ بلند ہو سکتی ہیں۔
اس سے قبل روس کی ایمرجنسی وزارت کے مطابق بدھ کی صبح زلزلے کے بعد سیویرو-کورلسک نامی بندرگاہی قصبہ سونامی سے زیرِ آب آ گیا، جہاں تقریباً دو ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ وزارت کے مطابق مکمل آبادی کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قصبے کی عمارتیں سمندری پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
BREAKING: Tsunami hits Severo-Kurilsk in Russia’s Kuril Islands pic.
— BNO News (@BNONews) July 30, 2025
روس کے مشرقی علاقے کے شہر سیویرو-کورلسک کی تصاویر، سونامی کے بعد شہر میں پانی بھر گیا، جبکہ شہر کی بندرگاہ کو شدید نقصان پہنچا کیونکہ وہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی تھی
جاپان میں 9 لاکھ سے زائد افراد کو انخلاء کا مشورہ
جاپانی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم احتیاطاً ملک کے 133 ساحلی علاقوں میں 9 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان اضلاع کا دائرہ ہوکائیدو سے اوکیناوا تک پھیلا ہوا ہے۔
WATCH: The first tsunami waves are now reaching the coast of Hokkaido, Japan, following the massive 8.8 earthquake near Russia’s Kamchatka Peninsula. #地震 #津波 #避難 #災害 #землетрясение pic.twitter.com/BJTah0YVm8
— Noteworthy News (@newsnoteworthy) July 30, 2025
1952 کے بعد کا سب سے شدید زلزلہ
کامچاتکا کے جیوفزیکل سروس کے مطابق روس کے مشرقی ساحل پر آنے والا 8.8 شدت کا زلزلہ اس خطے میں 1952 کے بعد سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کے بعد 7.5 شدت تک کے آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں۔
امریکا اور کینیڈا کے مغربی ساحلی علاقوں میں سونامی ایڈوائزری
نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے امریکا کے مغربی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ یہ ایڈوائزری کیلیفورنیا، اوریگون، واشنگٹن، برٹش کولمبیا (کینیڈا)، الاسکا اور الاسکا جزیرہ نما کے لیے جاری کی گئی ہے۔
ہونولولو میں سائرن بجنے لگے، شہریوں کو بلند عمارتوں کی طرف جانے کی ہدایت
امریکی ریاست ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو میں سونامی وارننگ سائرن بجنے لگے ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوراً کسی بلند مقام پر چلے جائیں یا ایسی عمارت کی چوتھی منزل یا اس سے اوپر منتقل ہو جائیں جو کم از کم دس منزلہ ہو۔
???? BREAKING: 911 system in Honolulu, Hawaii is “OVERWHELMED” with calls as the city becomes gridlocked with tsunami evacuees, per PD
Officials are urging people NOT to call 911 unless there is a dire emergency pic.twitter.com/iGHOekNDUv
— Nick Sortor (@nicksortor) July 30, 2025
جنوبی امریکا کا ملک ایکواڈور بھی ممکنہ سونامی کی زد میں
امریکی سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق روس کے ساحلی زلزلے کے بعد ایکواڈور بھی اُن ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں 3 میٹر (10 فٹ) تک بلند سونامی لہریں ٹکرا سکتی ہیں۔ ادارے کے مطابق روس اور ایکواڈور دونوں کی ساحلی پٹیاں ممکنہ طور پر متاثر ہوں گی۔
ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال انتہائی نازک ہے، مگر انتظامیہ الرٹ ہے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Post Views: 1
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق روس زلزلے کے بعد کی گئی ہے روس کے
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔