پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدگی کا عمل تیز کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت فوڈ اورٹریڈنگ کارپوریشن نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدگی کا عمل تیز کردیا ۔
چینی کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں جودوسو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،چینی کی بڑھتی قیمتوں اورمصنوعی کمی پروزیرخوراک کل(جمعرات) چاربجے میڈیا کو بریف کرینگے۔
وزارت فوڈ اینڈ نیشنل سیکورٹی نے پبلک اکائونٹ کمیٹی میں دستاویزات جمع کرادی،بہت جلد چینی درآمدگی کیلیے ایک بار پھر ٹینڈردے دئیے گئے،پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی کے ٹینڈر کیے گئے ہیں۔
ٹی سی پی کے پہلے دیئے گئے ٹینڈرز میں پیشرفت نہیں ہوئی تھی،انٹرنیشنل ٹینڈرز کے مطابق ستمبر کے آخر تک چینی کی شپمنٹ پاکستان پہنچنا شروع ہونگی۔
وزارت خوراک کا دعویٰ ہے کہ چینی درآمد کرنے سے چینی کی قیمتیں کم ہونگی، وزات خوراک نے شوگرمالکان کو چینی کی فوری فراہمی کیلیے مراسلہ ارسال کردیا،مسابقتی کمشن نے بھی شوگرملزمالکان کوچار اگست کیلیے طلب کرلیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روزانہ پانچ منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کم کرسکتی ہے، تحقیق
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پنے روزانہ کے معمولات میں صرف پانچ منٹ کی ورزش شامل کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہو جاسکتا ہے اور اس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے مطالعہ کے لیڈ مصنف جو بلڈجٹ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی جسمانی صلاحیت کیسی بھی ہو، بلڈ پریشر پر مثبت اثر ڈالنے میں زیادہ محنت اور دیر نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ورزش سے متعلق جو چیز منفرد ہے وہ یہ ہے کہ اس میں مختلف چھوٹی چھوٹی جسمانی سرگرمیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں جیسے سیڑھیاں چڑھنے سے لے کر ایک مختصر سائیکلنگ تک جن میں سے اکثر کو روزمرہ کے معمولات میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
ٹیم نے اپنے نتائج کو جرنل سرکولیشن میں شائع کیا ہے۔ محققین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر عالمی سطح پر تقریباً 1.3 ارب بالغ افراد کو متاثر کرتا ہے اور یہ فالج اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلد موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔