لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست منظور ہوگئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلیمان شہباز کی
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔