عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
مصر کے شہر نیو قاہرہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پوزیشن کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو 3-1 سے ناکامی کا سامنا رہا۔ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 کردیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عمیر عارف نے 2-3 سے حریف کو ہرا کر کر پاکستان کو 5 ویں پوزیشن پر فائز کردیا۔
قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ4 انگلینڈ اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 کوریا کو ہرا دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹی 20 رینکنگ: دو پاکستانی بلے بازوں کی بڑی چھلانگ
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز نے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگز میں نمایاں ترقی حاصل کی۔
صاحبزادہ فرحان نے بیٹرز کی رینکنگ میں 69 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 100 میں جگہ بنالی اور اب وہ 97 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 389 ہے۔
مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے بھی 14 درجے ترقی کی اور اب وہ 500 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر کے ساتھ مشترکہ طور پر 54 ویں پوزیشن پر فائز ہیں۔
ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی پرفارمنس میں معمولی بہتری آئی، وہ دو درجے ترقی کے ساتھ 91 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ اوپنر صائم ایوب بھی دو درجے بہتری کے ساتھ 62 ویں پوزیشن پر آ گئے۔
دوسری جانب پاکستان کے اہم بلے بازوں کی رینکنگ میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم 14 ویں اور محمد رضوان 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
محمد حارث کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جن کی پوزیشن 15 درجے گر کر اب 65 ہو گئی ہے، جبکہ فخر زمان بھی دو درجے نیچے آتے ہوئے 81 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ تیلاك ورما تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔ فاسٹ بولرز عباس آفریدی اور حارث رؤف دو، دو درجے تنزلی کے بعد اب بالترتیب 24 ویں اور 26 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک درجے بہتری کے ساتھ 35 واں نمبر حاصل کرلیا۔
اسپنر ابرار احمد کی پوزیشن دو درجے گر کر 51 ہو گئی جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی دو درجے تنزلی کے بعد 67 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔