لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پنجاب کے 17اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹس کا انتظامی جج ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے نئے کیسز کے حوالے سے اختیار حاصل ہوگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو پرانی کنزیومر کورٹس میں چلنے والے کیسز کے حوالے سے بھی اختیار حاصل ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں صارفین کے تحفظ کے لیے ابتدائی مرحلے میں پنجاب میں 11صارف عدالتیں 2007میں قائم کی گئی تھیں، بعد میں ان عدالتوں کی تعداد بڑھا کر 17کردی گئی لیکن موجودہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے ان عدالتوں کو قومی خزانہ پر بوجھ قرار دیتے ہوئے قانون میں ترمیم کے ذریعے ختم کردیا ہے۔پنجاب کے 17اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین ، گجرات ، روالپنڈی، سرگودھا، فیص آباد ، میانوالی ، لیہ ، بھکر ، ملتان، بہاولپور ، ڈی جی خان ، رحیم یار خان ، ساہیوال میں عدالتیں قائم تھیں، صارفین کے کیسز کی سماعت اب سیشن عدالتوں میں ہوگی۔

کنزیومر کورٹس سیالکوٹ کے جج شمشاد علی رانا، گوجرانوالہ کے جج محمد مظہر سلیم، سرگودھا کے جج عمران رضا نقوی کو بھی ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کنزیومر کورٹس کرنے کا ججز کو

پڑھیں:

لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی

لاہور:

اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا کے پہلے جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی، اینٹی اسموگ گنز کے ذریعے فضا میں پانی چھڑک کر ہوا سے آلودگی کے ذرات کو صاف کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا  کہ دنیا کا پہلا جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم، جس میں 15 اینٹی اسموگ گنز شامل ہیں، لاہور پہنچ چکا ہے اوراس کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جدید فوگ کینن باریک پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات بشمول PM2.5  اورPM10 کو ہوا سے صاف کرتے ہیں، یہ نظام پنجاب کے ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے ساتھ منسلک ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آلودگی میں اضافے کی صورت میں یہ نظام خودکار طریقے سے فعال ہو جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز،کیو آر کوڈڈ کلنز اور ایئر بیسڈ ٹریکنگ کے ذریعے یہ نظام ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عزم، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شرکت کے ساتھ ان شا اللہ اسموگ کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل
  • پنجاب میں صارف عدالتیں ختم، اختیارات سیشن کورٹس کو منتقل
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم کر دی گئیں
  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی
  • حکومت پنجاب کی اسکیم، موٹرسائیکل پیٹرول سے الیکٹرک پر منتقل کرکے ایک لاکھ روپے حاصل کریں
  • عدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا