پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی سے چئیرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، تحقیقاتی ٹیم میں شامل وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو اور دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دی۔نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چار صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے۔ ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو PU786 کے نام سے رجسٹر کرایا گیا ہے جبکہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ چاول شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف بھی مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیا ہائبرڈ چاول قومی سطح پر چاول کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ مزید برآں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے نئے ہائبرڈ چاول کی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کی جامعات میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کو مزید فروغ دے گا، ڈاکٹر محمد علی نیا ہائبرڈ چاول غذائیت میں بھی شہریوں کے لئے مفید ہو گا۔ فی ایکڑ تین گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا اور یہ نیا ہائبرڈ چاول دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کا بیان قلم بند بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور چین چاول کی کی نئی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔