این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دریائے چناب (مرالہ، کھنکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقے) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں موجودہ بہاؤ نچلے درجے کا ہے، تاہم آئندہ دنوں میں درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے دریائے ہنزہ اور شگر میں بھی بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے اور ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: متاثرین سیلاب کے لیے مختص رقم  اشتہارات  کی نذر ، وزارت اطلاعات کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب

مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم 90 فیصد اور منگلا ڈیم 60 فیصد بھر چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں، خصوصاً شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے لیے متعلقہ اداروں کو ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے اور حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں سے گزرنے سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے طغیانی مون سون بارش نکاسی آب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے طغیانی نکاسی آب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈی ایم اے ندی نالوں کے لیے

پڑھیں:

ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے 4 اگست سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 اور 7 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں شدید بارش کا امکان ہے۔

سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں 6 اگست کو بارش اور آندھی کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سیاح بارش کے دوران سفر سے گریز کریں اور موسمی صورت حال سے آگاہ رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ
  • تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ، دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ
  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • مون سون بارشوں کے چھٹے طاقتور اسپیل کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملک بھر میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا
  • پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
  • 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی